مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے اجلاس میں شہید سید ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ایران دورے اور دیگر ممالک کے دوروں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہید رئیسی کے دور میں ہونے والے معاہدوں کو ایران کی نئی حکومت کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ پاکستان نے ایران کے صدر رئیسی کو فضائی حادثہ پیش آنے کے بعد ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ گذشتہ دور حکومت میں ہونے والے معاہدوں کو آگے بڑھائيں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ ہم اپنے ایٹمی اثاثوں اور سلامتی پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد علاقائی اور عالمی فورمز پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ